ابنا: جرمن وزیر خارجہ گيدو وسترولہ نے آج علی اکبر صالحی سے ٹیلیفونی گفتگو میں کسی نتیجے کے حصول تک مذاکرات کے جاری رہنے پر تاکید کی ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اس گفتگو میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ماسکو میں اہم تجویزیں پیش کی تھیں اوراگر پانج جمع ایک گروپ ان تجویزوں کا مثبت جواب دیتا تو آگے کی سمت بڑھنے کے لئے اہم قدم اٹھانے کا موقع مل سکتا تھا۔ ایران اور جرمنی کے وزرا خارجہ نے اپنی گفتگو میں امید ظاہر کی کہ آئندہ ہفتے استنبول میں ماہرین کے مذاکرات اعلی سطح پر مذاکرات کی زمین ہموار کرسکیں گے۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیھترین ایشٹن کو خط بھیج کر ماسکو مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویزوں کے منطفی دلائل اسی طرح یورپی تجویزوں کا بھی دانشمندانہ جائزہ پیش کیا۔ سعید جلیلی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ایران ماضی کی طرح مذاکرات کرنے پر آمادگي کا اظہار کرتا ہے۔ ....... /169